سندھ بھر کے بورڈز میں اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر کے بورڈز میں اہم عہدوں پر تعیناتیوں کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔محکمہ بورڈز اینڈ جامعات نے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ڈائریکٹرز کو ہٹا کر نئے ٹیسٹ کے تحت بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔صوبہ بھر کے بورڈز میں نئے ناظم امتحانات اور سیکریٹریز بھرتی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال میرٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کی سمری تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔