وزیر بلدیات اکبر ایوب خان سے وزیر معدنیات عارف احمد زئی کی ملاقات

وزیر بلدیات اکبر ایوب خان سے وزیر معدنیات عارف احمد زئی کی ملاقات

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلع چارسدہ میں عوام کو بلدیاتی خدمات کی بہترین فراہمی مزید بہتر بنانے کی غرض سے وزیر بلدیات خیبرپختونخوا سے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے جمعرات کو لوکل گورنمنٹ سیکرٹریٹ پشاور میں خصوصی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خضر حیات اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے ریمارکس دیئے کہ شبقدر میں نالیوں اور راستوں کی بحالی و صفائی میں تحصیل میونسپل انتظامیہ بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔ عوامی مفاد کی خاطر جہاں کہیں بلدیاتی خدمات فراہم کرنے کی ضرورت ہو تو انتظامیہ بروقت پہنچ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی صفائی اور گلی محلوں میں عوام کے لیے فراہم کی گئی صفائی ڈسٹ بن سے صفائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ وزیر بلدیات اکبر ایوب نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حضر حیات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شبقدر میں بلا تاخیر بلدیاتی خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنائی جائے تاکہ وہاں پر گرمیوں کے موسم میں مچھر اور گندگی کا مسئلہ سامنے نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات بلا کسی سیاسی سکورنگ کے عوامی خدمات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ 

مزید :

صفحہ اول -