آرام باغ پولیس کی کارروائی،5ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد 

آرام باغ پولیس کی کارروائی،5ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرام باغ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے 5ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او آرام باغ کی ہدایت پر پولیس پارٹی معمول کے گشت کے دوران 5ملزمان عثمان ولد حرار،فیصل ولد شہاب الدین،سیرت ولد مختار احمد،عابد ولد جہانگیر اور نوید ولد سلیم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3ٹی ٹی پستول،منشیات اور 5مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمان کا گینگ شہر کے مختلف علاقوں میں منظم انداز میں موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 378/2021,379/2021,380/2021,384/2021اور 385/2021درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاگیا ہے،جس کے دوران اہم انکشافات کی توقع ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -