ہم ملک بھر کے اسٹیٹ ایجنٹس کو متحد کرینگے،ندیم شیخ 

ہم ملک بھر کے اسٹیٹ ایجنٹس کو متحد کرینگے،ندیم شیخ 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے تحت ملک گیر سطح پر اسٹیٹ ایجنٹ کے مسائل کے حل او ر انہیں متحد کرنے کیلئے آل پاکستان اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آگیا ہے قاضی اقبال بلوچستان کے چیف آرگنائزر مقر ر ہو گئے اس سلسلے میں اے پی اے اے اے کے بانی وچیئرمین ندیم شیخ مرکزی جنرل سیکریٹری عبدالغفار قاضی ودیگر عہدیداروں نے حب،خضدار،قلات،کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر شہروں کے دورے میں جاوید سوز مینگل،نیک نظر بڑیچ،سردار سرور خان بڑیچ،حاجی لعل محمد،مولوی محمد ہاشم خشگی،ودیگر سے ملاقات کی اور ریرا ((rera قانون اور ایف بی آر کے احکامات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا بعد ازاں خضدار میں بلوچستان کے مختلف شہروں کے اسٹیٹ ایجنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ندیم شیخ نے کہا کہ ملک بھر کے اسٹیٹ ایجنٹ کو متحد کرینگے تمام دوستوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہمارا مشن ہے انہوں نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ مکمل آپریشنل ہونے سے یہاں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں اضافہ ہوگا اور حکومت کو مختلف ٹیکسز کی مد میں کثیر رونیو حاصل ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -