کے ایم سی اورڈی ایم سی کورنگی کی نالوں کی صفائی کی مشترکہ مہم 

  کے ایم سی اورڈی ایم سی کورنگی کی نالوں کی صفائی کی مشترکہ مہم 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی کی ہدایت پر KMCکے تعاون سے DMCکورنگی نے نالوں کی صفائی کی مشترکہ مہم کے تحت ہنگامی بنیادوں پر ہیوی مشنری کے ساتھ کورنگی زون سے برساتی نالوں کی صفائی کا آغاز کردیا جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور بلدیہ کورنگی کا عملہ اور بھاری مشنری کے ساتھ حصہ لے رہا ہے۔ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی نے بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ مون سون سے قبل ضلع حدود میں تمام برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنا یا جائے انہوں نے کہاکہ شاہ فیصل،ملیر ماڈل،کورنگی اور لانڈھی زونز میں نشیبی علاقوں میں برسات سے قبل ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کا نظام یقینی بنا یا جائے تمام چاکننگ پوائنٹس کو کھولا جائے عرفان سلام میروانی نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ برساتی نالوں کی صفائی کے بعد نالوں سے برآمد ہونے والا فضلہ بروقت ٹھکانے لگا یا جائے انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ حکام سے بھی کہا کہ برسات سے قبل ضلع کورنگی کی حدود میں تمام علاقوں میں سیوریج فلو کی درستگی یقینی بنا ئی جائے اور شاہراہوں پر کھلے سیوریج ہولز کو کوور کیا جائے تاکہ دوران برسات برساتی پانی کی با آسانی نکاسی اور عوامی زندگیوں محفوظ اور عوام کو دشواریوں سے بچایا جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -