ڈی ایچ او کا شرائط کے برخلاف 4 افراد کو ویکسین لگوانے کااعتراف

  ڈی ایچ او کا شرائط کے برخلاف 4 افراد کو ویکسین لگوانے کااعتراف

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ضلع وسطی میں شرائط و ضوابط کے خلاف کورونا ویکسین لگانے کے معاملے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے شرائط کے برخلاف 4 افراد کو ویکسین لگوانے کااعتراف کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جنہیں ویکسین لگائی گئی ان کا نام نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم میں درج نہیں، 2 مئی کو چاروں افراد کو پہلی،26 مئی کو دوسری ڈوز لگائی گئی۔ذرائع کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد کی عمریں این سی او سی کی شرائط کے مطابق نہیں تھیں، ویکسین لگوانے والوں میں 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -