اختیاری مضامین کے امتحانات  کو مسترد کرتے ہیں فیصل بلوچ

اختیاری مضامین کے امتحانات  کو مسترد کرتے ہیں فیصل بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزارت تعلیم ملک کے بچوں سے اپنی دشمنی بند کرے کس کے کہنے پر بچوں کے ہاتھوں سے قلم چھینا جارہا ہے آواز خلق فانڈیشن وفاقی وزیر تعلیم کے  اختیاری مضامین کے امتحانات لینے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتی ہے ان خیالات کا اظہار  آواز خلق فانڈیشن کے بانی صدر فیصل علی بلوچ اور سیکریٹری جنرل صبا ناصر نے آواز خلق فانڈیشن شعبہ تعلیم کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا وزیر تعلیم کس ایجنڈے پر کام کررہے ہیں یا کورونا مرض کی وجہ سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہوگئے ہیں ایسے فیصلے سمجھ سے بالاتر ہیں رہنماں نے مزید کہا  امتحانات تمام مضامین کے لیئے جائیں یا کسی بھی مضمون کا امتحان نہ لیا جائے اور  بچوں کے ساتھ اس ظلم کو بند کرکے ایک واضح تعلیمی پالیسی کا اعلان کیا جائے۔