سندھ حکومت نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا الگ ادارہ قائم کردیا

    سندھ حکومت نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا الگ ادارہ قائم کردیا

  

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے امن و امان کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا الگ ادارہ قائم کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بم ڈسپول اسکواڈ کیڈر کو اسپیشل برانچ سے الگ کردیا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد الگ ادارہ قائم کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد میں ادارہ کام کرے گا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ میں 252 آسامیاں ہوں گی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ادارے میں 17 گریڈ کے 4 ڈی ایس پی، 16 گریڈ کے 10 انسپکٹر ہوں گے، 14 گریڈ کے 27 سب انسپکٹرز، 9 گریڈ کے 37 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 7 گریڈ کے 52 ہیڈ کانسٹیبل اور 7 گریڈ کے 122 کانسٹیبل شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ پولیس میں ذہنی دباؤ میں رہنے والے افسران کی شناخت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -