ریلوے کی کارروائی،خاتون  سے کوارٹر زبردستی خالی کرا دیا

  ریلوے کی کارروائی،خاتون  سے کوارٹر زبردستی خالی کرا دیا

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھرمیں ریلوے کی کارروائی،خاتون سے کوارٹر زبردستی خالی کرا دیا،خاتون صدمے سے بے ہوش ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سکھرمیں پاکستان ریلویز کی جانب سے اراضی قابضین سے واگذار کرانے کیلئے آپریشن جاری ہے آپریشن کے دوران ریلوے کے عملے نے ایوب گیٹ کے علاقے میں کاروائی کی اور ایک خاتون کے کوارٹر سے سارا سامان باہر نکال کر اسے بے گھر کردیا اور کوارٹر تحویل میں لے لیا کاروائی کے دوران خاتون قرآن پاک ہاتھوں میں اٹھائے ریلوے کے عملے سے بے گھر نہ کرنے کی منتیں کرتی رہی لیکن اس کی آہ و بکا کا کسی اہلکار یا افسر پر کوئی اثر نہ ہوا اپنا آشیانہ چھنتے دیکھ کر خاتون صدمہ برداشت نہ کرسکی اور بے ہوش ہوگئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -