ملاوٹ کرنے والے کولڈڈرنگ فیکٹری پر 5لاکھ روپے جرمانہ عائد

  ملاوٹ کرنے والے کولڈڈرنگ فیکٹری پر 5لاکھ روپے جرمانہ عائد

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی عملے کی بڑی کارروائی، اندرون سندھ میں کولڈ ڈرنک بنانے والی بڑی فیکٹری پر چھاپہ،ملاوٹ پر پانچ لاکھ جرمانہ عائد کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے عملے نے ڈائریکٹر فوڈ کنٹرول اتھارٹی سکھر عائشہ جونیجو کی ہدایات پر سائیٹ ایریا تھانہ کی حدود میں اندرون سندھ میں کولڈرنگ بنانے والی بڑی فیکٹری پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران بوتلیں اور مشروبات بنانے والی فیکٹری میں ملاوٹ سے مشروبات بنانے کا انکشاف ہوا، ڈائریکٹر فوڈ کنٹرول اتھارٹی عائیشہ جونیجو کے مطابق فیکٹری میں پلاسٹک کی بوتلوں کو دوبارہ استعمال کیا جا رہا تھا جبکہ قوانین کے مطابق پلاسٹک کی بوتلوں کو صرف ایک بار استعمال کرنا ہوتا ہے فیکٹری انتظامیہ پر پانچ لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے، فیکٹری میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے ہر طرف گندگی موجود تھی، فیکٹری سے مشروبات کے سیمپل لیکر لیبارٹری بھیج دیئے گئے رپورٹ آنے کے بعد مزید کاروائی بھی کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -