اے آئی جی سکھر کامران فضل نے کچے میں آپریشن کا جائزہ لیا
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اے آئی جی سکھر کامران فضل نے کندھ کوٹ کے کچے میں آپریشن کا جائزہ لیا، ڈاکووں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت،ترجمان اے آئی جی سکھر کے جاری کردہ بیان کے مطابق کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سکھر کامران افضل نے کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں ڈاکوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا اور پولیس کو ڈاکوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایات دی، ترجمان کے مطابق ایس ایس پی کشمور کی جانب سے آپریشن کے حوالے سے بریفننگ اور اے آئی جی سکھر کو ڈاکوو ں کے ٹھکانوں کی معلومات فراہم کی گئی، اس موقع پر اے آئی جی سکھرکامران افضل نے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کی، دورہ کے موقع پر اے آئی جی نے گھوٹکی کندھ کوٹ پل کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور کچے میں ڈاکوو ں کے خاتمے کے لیے منظم کاروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امن امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے۔