حکومت مہنگائی کو قابو کرنے میں ناکام، شرح بڑھ کر 10.08فیصد ہو گئی 

حکومت مہنگائی کو قابو کرنے میں ناکام، شرح بڑھ کر 10.08فیصد ہو گئی 

  

  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔ ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک سال میں چینی اوسطاً ساڑھے 16 روپے فی کلو  اور  20 کلو آٹے کا تھیلا 118 روپے مہنگا ہوا۔اسی کیساتھ بکرے کا گوشت 104 روپے، گائے کا گوشت تقریباً 60 روپے اور برائلر مرغی کی قیمت میں 91 روپے اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 129 روپے، چاول 8 روپے، دہی 14 روپے  اور انڈے تقریباً 31 روپے فی درجن مہنگے ہوگئے۔ادارہ شماریات کے مطا بق جون 2020 کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 8.6 سے بڑھ کر 10.8 فیصد ہوگئی۔

مہنگائی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -