صدر گوگیرہ،ملعون شخص نے مسجد میں رکھے قرآن پاک جلا دیے

صدر گوگیرہ،ملعون شخص نے مسجد میں رکھے قرآن پاک جلا دیے

  

صدر گوگیرہ(نمائندہ خصوصی)  قصبہ اکبر کے قریب گوگیرہ،ساہیوال روڈ پر دربار میراں شاہ سے ملحقہ مسجد میں ایک ملعون شخص نے قرآن مجید جمع کر کے صفوں پر رکھ دیے اور انہیں جلا کر فرار ہو گیا۔معلوم ہونے پر دیہاتیوں نے اس شخص کی تلاش شروع کر دی تو وہ قریبی گاؤں 43جیڈی میں بھیک مانگتا ہوا نظر آیا۔تلاشی لینے پر اس سے سات ہزار روپے اور شناختی کارڈ برآمد ہوئے کارڈ پر نام رحمت علی علاقہ ماناوالہ ضلع شیخو پورہ درج ہے۔مقامی افراد نے دیہاتی کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ افسوس ناک واقعہ کا علم ہوتے ہی علماء کرام اور عوام سڑکوں پر نکل آئے اور ملزم کو فوری طور پر سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تھانہ گوگیرہ میں آ کر علماء کرام اور عوام کو یقین دلایا کہ اس ملعون شخص کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ملزم گرفتار

مزید :

پشاورصفحہ آخر -