آئندہ سال اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد تک رہنے کا امکان ،حماد اظہر

آئندہ سال اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد تک رہنے کا امکان ،حماد اظہر

  

 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئندہ سال اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ ملک کی معاشی رفتار سے اپوزشن بوکھلا گئی ہے، وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اگلے سال اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد رہے گی اور 2023 تک شرح نمو 6 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کرے،  الزامات لگانے والے نے اپنے دور میں ملکی معیشت تباہ کی۔ 

حماد اظہر

مزید :

صفحہ اول -