کورونا وائرس کے وارجاری ، پاکستان میں مزید83افراد جاں بحق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید83 افرادجان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہزار893کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی)کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار105 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد نو لاکھ26 ہزار695ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 51 ہزار478ہے اور آٹھ لاکھ 56ہزارپانچ افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار184افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار89، خیبرپختونخوا چارہزار125، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 285اور آزاد کشمیر میں550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔