پاک ، مصر مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں

پاک ، مصر مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں
پاک ، مصر مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور مصر کی آرمی کی مشترکہ ایئرڈیفنس مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔کمانڈرآرمی ایئرڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان نے مشقوں کامعائنہ کیا۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاکستان اور مصر کی آرمی کی سکائی گارڈ ز ون مشقیں قاہرہ میں ہوئیں یہ دونوں ممالک کی آرمی ایئرڈیفنس کی پہلی مشقیں ہیں جن میں 2ہفتوں پرمشتمل مشقوں میں مختلف نوعیت کی ڈرلزکی گئیں۔ مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقوں کے دوران جارحانہ اورفوری ردعمل کی مشقیں بھی کی گئیں ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آ ر کے مطابق مشقوں کی اختتامی تقریب میں مختلف ہتھیاروں کی فائرپاورکامظاہرہ کیاگیا جبکہ کمانڈرآرمی ایئرڈیفنس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا یا کہ مشتر کہ ایئر ڈیفنس مشقوں میں مصر میں تعینات پاکستانی سفیرساجدبلال ،ڈی جی ایئرآپریشن اوردیگرحکام نے مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -