رات کی تاریکی میں بلوچستان کوسٹ گارڈ کو 9 اونٹ مل گئے لیکن ان پر دراصل کیا لدا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

رات کی تاریکی میں بلوچستان کوسٹ گارڈ کو 9 اونٹ مل گئے لیکن ان پر دراصل کیا لدا ...
رات کی تاریکی میں بلوچستان کوسٹ گارڈ کو 9 اونٹ مل گئے لیکن ان پر دراصل کیا لدا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  

 کراچی (ویب ڈیسک)  بلوچستان میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 1580 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس قبضے میں کرلی، ترجمان کے مطابق گزشتہ رات موبائل گشت کے دوران شیری شیپ کے علاقے میں ایک مشکوک نقل و حرکت کاتعاقب کیا گیا،موبائل گشت کو دیکھ کر اسمگلرز رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اونٹوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بلوچستان کے علاقے پسنی سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ترجمان نے بتایا کہ نو لدے اونٹوں کی تلاشی کے دوران1580 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآ مدکرلی گئی، خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔

ترجمان کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں تقریبا پانچ کروڑ21لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔برآمد شدہ منشیات کو تحویل میں لیکرمزیدتفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -