پیر سے سرکاری اور نجی سکول کھولنے کا اعلان

پیر سے سرکاری اور نجی سکول کھولنے کا اعلان
 پیر سے سرکاری اور نجی سکول کھولنے کا اعلان

  

لاہور (ویب ڈیسک)  پنجاب حکومت نے پیر سات جون سے تمام سرکاری اور نجی سکول کھولنے کا اعلان کردیا، نوٹی فکیشن میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے ذمہ دار ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز میں کمی آںے پر صوبائی حکومت نے تمام سرکاری اور نجی اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے سیکریٹری سکول ایجوکیشن کی طرف سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق تمام سکولز  سات  جون سے کھول دیے جائیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سکولز ایس او پیز کے ساتھ کھولے جائیں گے، کوئی طالب علم مسلسل دو روز سکول نہیں آئے گا، ایک دن حاضر اور ایک دن چھٹی کرے گا، ایک وقت میں صرف 50 فیصد طلبا اسکول میں حاضر ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -