آج جمعہ کے بیانات میں بھی کورونا ویکسین لگانے کی ترغیب دی جائے گی ، طاہر اشرفی

آج جمعہ کے بیانات میں بھی کورونا ویکسین لگانے کی ترغیب دی جائے گی ، طاہر ...
آج جمعہ کے بیانات میں بھی کورونا ویکسین لگانے کی ترغیب دی جائے گی ، طاہر اشرفی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ کورونا ویکسین لگانے میں کوئی قباحت نہیں ، آج جمعہ کے بیانات میں بھی کورونا ویکسین لگانے کی ترغیب دی جائے گی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ حج سے متعلق سعودی عرب کے متعلقہ ادارے بہت محتاط ہیں ، امید ہے سعودی عرب چین کی ویکسین لگانے والوں کو بھی اجازت دے گا، حکومت پاکستان سعودی عرب سے مسلسل رابطے میں ہے ،سعودی عرب سے جیسے ہی کوئی اطلاع آئے گی حکومت قوم کو آگاہ کر دے گی ۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام علماء ، مفتیان نے غور و فکر کے بعد فتویٰ دیا کہ کورونا ویکسین لگانی چاہئے ، اس میں کوئی قباحت نہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -