بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے آڈیٹر جنرل رپورٹ کے اجرا کا مطالبہ

بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے آڈیٹر جنرل رپورٹ کے اجرا کا مطالبہ
بلاول بھٹو کا وفاقی حکومت سے آڈیٹر جنرل رپورٹ کے اجرا کا مطالبہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی حکومت سے آڈیٹر جنرل رپورٹ کے اجرا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آڈیٹر جنرل رپورٹ میں ہیرپھیر کرنے کی کوشش بند کرے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کی عالمی وباءکوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد دی کہاں گئی اور اس ضمن میں عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف )نے جو سوا ارب ڈالر دئیے وہ کہاں خرچ ہوئے؟ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان بتائیں عالمی بینک کے 200 ملین ڈالر کہاں خرچ کردئیے گئے ہیں اوروزیراعظم حساب دیں کے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائی گئی رقم کہاں خرچ ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے فنڈز میں گھپلوں کو چھپانے کیلئے آڈیٹر جنرل رپورٹ کو روکا ہوا ہے،کوروناکے مالیاتی پیکج میں گھپلوں پر قوم عمران خان کو معاف نہیں کرے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -