شیخ رشید احمد کا اسلام آباد کو سیف زون بنانے کے لئے اہم اقدامات کا اعلان

 شیخ رشید احمد کا اسلام آباد کو سیف زون بنانے کے لئے اہم اقدامات کا اعلان
 شیخ رشید احمد کا اسلام آباد کو سیف زون بنانے کے لئے اہم اقدامات کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کوسیف زون بنانے کے لئے رواں ہفتے اہم اقدام اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے موبائل ایگل سکواڈ کی تعداد 50 سے بڑھا کر 150 کرنے جارہے ہیں جب کے جدید گاڑیوں کی تعداد 4 سے بڑھا کر 20 کررہے ہیں،
انہوں نے کہاکہ حالیہ عرصے میں اسلام آباد پولیس کے شہدا کی تعداد 9 ہوگئی ہے اور میںامن و امان کے لیے جان کی قربانی دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں تمام بارڈرز کی انٹری کو الیکٹرانک بنانے کے کام ہورہا ہے اورایران بارڈر کی فینسنگ کا کام 44فیصد مکمل ہے جو رواں سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گی۔