پی ایس ایل سیزن 6 ، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے اہم بیان جاری کر دیا 

پی ایس ایل سیزن 6 ، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے اہم بیان جاری کر دیا 
پی ایس ایل سیزن 6 ، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے اہم بیان جاری کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آخر کار پاکستانیوں کا انتظار ختم ہو چکاہے اور نو جون سے پی ایس ایل کے باقی میچز ابو ظہبی میں ہونے جارہے ہیںاور ایونٹ کا فائنل 24 جون کو کھیلاجائے گا ، اس حوالے سے راستے میں آنے والی رکاوٹوں پر چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے بیان جاری کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وسیم خان کا کہناتھا کہ ہمارے سامنے بہت سے چیلنجزآئے ہیں ، ہم نے محنت کی اور چیلنجزکا سامنا کیا ، ویزے سے متعلق کنٹرول ہمارا نہیں تھا ، کچھ چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں تھیں لیکن جو چیزیں ہمارے ہاتھ میں تھیں ان کو احسن طریقے سے انجام دیاہے ، ہم نے این سی او سی گائیڈ لائنزکے مطابق کا م کیا ہے ۔ آئندہ پی ایس ایل کے انعقاد پر ان کا کہناتھا کہ ہم اس سے متعلق فرنچائزز سے بات چیت کر رہے ہیں ۔

مزید :

کھیل -