سندھ حکومت مسخروں کے ہتھے چڑھ گئی ، حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت مسخروں کے ہتھے چڑھ گئی ، حلیم عادل شیخ
سندھ حکومت مسخروں کے ہتھے چڑھ گئی ، حلیم عادل شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت مسخروں کے ہتھے چڑھ گئی ہے،کبھی شاہی خاندان تو کبھی درباری نادر شاہی فرمان سادر کردیتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں ملکہ صحت تاجروں کو دھمکانے کے لیے ظاہر ہوگئی ہیں مگر کورونا میں کہیں نظر نہیں آئیں۔
انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے علمبرداروں نے صوبے کی عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کی بنیاد کمیشن اور کرپشن ہے اور سندھ حکومت تحریک انصاف کی مقبولیت سے فرسٹریشن میں مبتلا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت کے ٹیکس کلیکشن کی ضد میں بھتہ کلیکشن پر زور دے رہی ہے ۔