یوسف رضا گیلانی یونیورسل سروسز فنڈز کرپشن ریفرنس میں طلب

یوسف رضا گیلانی یونیورسل سروسز فنڈز کرپشن ریفرنس میں طلب
یوسف رضا گیلانی یونیورسل سروسز فنڈز کرپشن ریفرنس میں طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیرا عظم اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کویونیورسل سروسز فنڈز کرپشن ریفرنس میں طلب کرلیا گیا۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی کو اسلام آبادکی احتساب عدالت نمبر دو کے جج اعظم خان کی جانب سے عدالت میں طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیاہے۔

احتساب عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی 22 جون کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت 22جون کو یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرے گی۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب )نے یوسف رضا گیلانی کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -