پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ، معین خان کے بیٹے اعظم خان پہلی مرتبہ قومی ٹی ٹوینٹی سکواڈ اور سلمان علی آغاقومی ون ڈے سکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ یاسر شاہ کی قوم ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے ، پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ٹی ٹوینٹی اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے ۔
اعلان کردہ سکواڈز میں چار کھلاڑیوں حارث سہیل اور عماد وسیم کی بالترتیب قومی ون ڈے انٹر نیشنل اور ٹی ٹوینٹی سکواڈ ز جبکہ محمد عباس اور نسیم شاہ کی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ، مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان کو پہلی مرتبہ ٹی ٹوینٹی اور سلمان علی کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیاہے ۔دوسری طرف نعمان علی ، ساجد خان اور زاہد محمود کو ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں برقرار کھا گیاہے ۔ فخرز مان کو ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں برقرار رکھا گیاہے ۔دورے کیلئے اعلان کردہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سکواڈ بالترتیب 18 اور 9 کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں ، ان دونوں سکواڈز میں 13 کھلاڑی ایسے ہیں جو دونوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ، ٹیسٹ ٹیم میں مجموعی طور پر 21 کھلاڑی شامل ہیں ، ان 1 میںسے 8 ایسے ہیں جو تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔
ون ڈے سکواڈ : بابراعظم ، شاداب خان ، عبداللہ شفیق ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث روف ، حارث سہیل ، حسن علی ، امام الحق ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، سرفرازاحمد ، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں ۔
ٹی ٹوینٹی : بابراعظم ، شاداب خان ، ارشد اقبال، اعظم خان ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث روف ، حسن علی ، عماد وسیم ، محمد حفیظ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر ، سرفرازاحمد ،شاہین شاہ آفریدی ، شرجیل خان اور عثمان قادر شامل ہیں ۔
ٹیسٹ : بابراعظم ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی ، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم ، حارث روف ، حسن علی ، عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی ، ساجد خان ، سرفرازاحمد ، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی ، شاہنوازدھانی ، یاسر شاہ ، زاہد محمود شامل ہیں ۔
یاد رہے کہ ابو ظہبی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز مکمل اور فائنل کے بعد قومی ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئے وہیں سے روانہ ہو گی ۔