وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور سی ڈی اے میں پانی سے متعلق مسائل حل کرنے پراتفاق

وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور سی ڈی اے میں پانی سے متعلق مسائل حل کرنے پراتفاق
وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور سی ڈی اے میں پانی سے متعلق مسائل حل کرنے پراتفاق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور کیپٹل ڈویلپمنٹ(سی ڈی اے)میں پانی سے متعلق مسائل حل کرنے پراتفاق کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سی ڈی اے ، چیئرمین پی سی آر ڈبلیو آر اورممبر ارسانے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین پی سی آر ڈبلیو آر کی جانب سے اسلام آبادمیں پانی کے مسائل کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی ٹریل 5 میں گراونڈ واٹر ریچارج ویل تعمیر کرے گی ،پانی کے تحفظ کے بارے میں آگاہی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -