لودھراں تا ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن و بحالی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

لودھراں تا ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن و بحالی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
لودھراں تا ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن و بحالی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے لودھراں تا ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن و بحالی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، منصوبہ کراچی ، لاہور اور پشاور قومی شاہراہ این فائیو کا حصہ ہے ۔

62 کلو میٹر طویل سڑک کی بہتری پر 6.86 ارب روپے کی لاگت آئے گی، منصوبہ دو سال میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے ) مکمل کرے گی ۔ 

منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لودھراں تا ملتان شاہراہ اپ گریڈیشن سے جنوبی پنجاب کے تین اضلاع مستفید ہوں گے ،منصوبے سے  ملتان کا بہاولپور کے ساتھ رابطہ آسان ہو جائے گا۔ اس منصوبے سے چھوٹے صوبوں بلوچستان اور خیبرپختونخوا جیسے صوبوں کی بھی خدمت ہو گی جبکہ یہ پاکستان کے مفاد کیلئے بہت بڑی کاوش ہو گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے ڈیمز کی طرز کے منصوبے آنے والی نسلوں کی خدمت ہے ، جنوبی پنجاب آپ کا قلعہ تھا اور انشا اللہ آگے بھی قلعہ ثابت ہو گا۔

مزید :

قومی -