زرعی یونیورسٹی فیصل آباداوریونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں باہمی تعاون کا معاہدہ 

زرعی یونیورسٹی فیصل آباداوریونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں باہمی تعاون کا ...
زرعی یونیورسٹی فیصل آباداوریونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں باہمی تعاون کا معاہدہ 

  

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن )زرعی یونیورسٹی فیصل آباداوریونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔چانسلرگورنر پنجاب چودھری سرور اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ڈاکٹر جوانا نے معاہدے پر دستخط کئے۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یونیورسٹیز میں اصلاحات لا رہے ہیں،دونوں یونیورسٹیز ریسرچ، معیاری بیج کی تیاری اور پیدواری اضافے پر ملکر کام کریںگی جبکہ گریجویٹس و انڈر گریجویٹس لیول سٹوڈنٹس کے حوالے سے بھی تعاون کیا جائے گا۔

ڈاکٹرجوانا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ساتھ ہونے والے معاہد ہ کے تحت تعاون فراہم کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -لاہور -