پانی کے معاملے پر سندھ حکومت کا منفی رویہ سمجھ سے بالا ہے،فردوس عاشق اعوان

پانی کے معاملے پر سندھ حکومت کا منفی رویہ سمجھ سے بالا ہے،فردوس عاشق اعوان
پانی کے معاملے پر سندھ حکومت کا منفی رویہ سمجھ سے بالا ہے،فردوس عاشق اعوان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پانی جیسے حساس معاملے پر سندھ حکومت کا منفی رویہ سمجھ سے بالا ہے، پیپلزپارٹی اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستا ن تحریک انصاف کی حکومت پر ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام جاری کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پانی جیسے حساس معاملے پر سندھ حکومت کا منفی رویہ سمجھ سے بالا ہے۔ پیپلزپارٹی کے نادان دوستوں کی جانب سے اس حد تک غیر ذمہ داری کا مظاہرہ صوبائیت کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت اپنی نااہلی و ناکامی کا ملبہ پنجاب اور پی ٹی آئی حکومت پر ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔

ایک اورپیغام میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پانی کے معاملے پر سندھ حکومت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے سوا کچھ نہیں کررہی، پیپلزپارٹی کے صوبائی وزرا کی جانب سے پانی کے معاملے پر جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈہ مسلسل جاری ہے۔ پنجاب بڑا بھائی ہے ہر صوبے کو سپورٹ کریں گے لیکن پنجاب کے عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -