6 کزنز نے ایک دوسرے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

6 کزنز نے ایک دوسرے کو موت کے گھاٹ اتار دیا
6 کزنز نے ایک دوسرے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  

کوہاٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) کوہاٹ کے علاقے ڈہری باندا میں زمین کے تنازع پر چھ کزنز نے ایک دوسرے کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق ڈہری باندا کے علاقے بیلی تنگ میں ایک آدمی اور اس کے بھتیجے میں جائیداد کو لیکر تنازع تھا۔ دونوں گھرانوں میں تنازع اس قدر بڑھ گیا کہ دونوں گرہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں کزنز تھے ۔

اطلاع ملنے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور میتوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ( ڈی ایچ کیو) کوہاٹ منتقل کیا ۔جاں بحق ہونےو الے افراد میں  ابرار ، لقمان ابن آدم معاذ، اقبال ابن مختار، مختار، عبدل اور زیور خان ابن گل خان شامل ہیں ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -