بھارت کی ایک اور اداکارہ کورونا وائرس کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئیں
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کی معروف فلم ” ڈریم گرل “ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی والی بھارتی اداکارہ ” رینکو سنگھ نیکمبھ “ کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق رینکو سنگھ کی کزن نے بتایا کہ 25 مئی کو ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے باعث وہ گھر میں ہی قرنطینہ کر رہی تھیں لیکن ان کا بخار کم نہیں ہو رہا تھا ، جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، ہسپتال میں ڈاکٹروں کو کسی لمحے یہ محسوس نہیں ہوا کہ انہیں آئی سی یو میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے ۔انہیں ابتدائی طور پر کورونا کے اتبدائی وارڈ میں ہی رکھا گیا لیکن طبیعت خراب ہونے پر اگلے روزانہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ،آئی سی یو میں ان کی حالت بہتری کی طرف آ رہی تھی لیکن اداکارہ نے پھر زندگی کی امید چھوڑ دی اور وہ موت کے منہ میں چلی گئیں ،اداکارہ دمے کی بیماری میں بھی مبتلا تھیں ۔
اداکارہ کی کزن کا بتانا تھا کہ رینکو بھارتی شہر گوا میں فوٹو شوٹ کیلئے جانے کے بارے میں سوچ رہی تھیں لیکن ہم نے انہیں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث جانے سے روک دیا تھا ،کسی کو معلوم نہیں تھا کہ وہ گھر پر ہی کوروناسے متاثر ہو جائیں گے ، ان کے اہل خانہ کے دیگر لوگوں میں بھی کورونا وائرس مثبت آیاہے اور وہ بھی ابھی زیر علاج ہیں ۔