پاکستان کو بدلنے کے لئے بہت بڑ ی جدو جہد چل رہی ہے، وزیرا عظم عمران خان

 پاکستان کو بدلنے کے لئے بہت بڑ ی جدو جہد چل رہی ہے، وزیرا عظم عمران خان
 پاکستان کو بدلنے کے لئے بہت بڑ ی جدو جہد چل رہی ہے، وزیرا عظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن ) وزیرا عظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ ہمارا ملک مشکل وقت سے گزر چکا ہے اور اب مسلسل ترقی کرے گا،پاکستان کو بدلنے کے لئے بہت بڑی جدوجہد چل رہی ہے جو کہ اس ملک کے مستقبل کے لئے بہت اہم ہے۔ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہو چکی ہے۔

لودھراں تاملتان شاہراہ کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر جگہ مافیاز بیٹھے ہیں اور ان کی یہی کوشش ہے کہ کسی طریقے سے یہ حکومت فیل ہو،مافیا اپنے مفادات کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں،آزادی ایک جدوجہد کا نام ہے، آزادی کی تحریک میں قائداعظم کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد خود کو ڈیموکریٹک کہتاہے مگر یہ کیسی ڈیموکریٹک موومنٹ ہے جو حکومت گرانے کے لئے فوج کو بلاتی ہے، ہماری حکومت کے پہلے ہی ہفتے میں اپوزیشن نے تنقید کرنا شروع کردی تھی کیو ں کہ یہ جانتے تھے کہ انہیں این آر او نہیں ملے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ڈھائی سال بڑے صبر سے گزارے، ہمیں بڑے مشکل وقت سے گزرنا پڑا، ایسا تاثر پیدا کیا گیا کہ بٹن دباتے ہی نیا پاکستان بن جائے گا، کوئی بھی معاشرہ کوشش کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا،خوشحال ملک دیکھ لیں وہاں قانون کی حکمرانی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باوجود ہماری ملکی معیشت آج بہتر حالات میں ہے اور ہمارے حالات بھارت سے بہترین ہیں،پہلا سال معاشی استحکام، دوسرا کورونا سے نمٹنے میں گزرا، بینکنگ نظام کو ٹھیک کرنے میں 2 سال لگے،ہم نے صنعتوں کو کھڑا کیاہے اور کسانوں کو پیسے دے رہے ہیں، کسانوں کے لیے مزید پیکج بھی لا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ سی پیک کے دوسرے فیز میں جا رہے ہیں، حکومتی اقدامات سے آئی ٹی کی برآمدات بڑھ رہی ہیں، اب دولت میں اضافہ اور نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وقت ہے، بینکنگ نظام کی وجہ سے ہاو¿سنگ سیکٹر اتنا ٹیک آف نہ کرسکا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہمارے ملک میں ڈیمز اور ماحولیات کی بہتری کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، ہماری حکومت میں پہلی بار 10ارب درخت لگائے جارہے ہیں۔پاکستان میں سیاحت کے بہترین مقامات ہیں،مزیدکی نشاندہی کریں گے،سیاحت کے شعبے میں جلد ترقی ملے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -