پرچی چیئرمین والد سمیت خود کو کرپشن کے حساب کیلئے پیش کریں،شہباز گل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیرا عظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین اپنے والد آصف علی زرداری سمیت جیالوں کی کرپشن کے حساب کیلئے خود کو پیش کریں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو عمرا ن خان پر تنقید کرنے سے پہلے سندھ میں پیسوں کے عوض جو سرکاری ویکسین فروخت کی گئی ہے اس کا حساب دیں، وزیرا عظم عمران خان ہمیشہ خو د کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے مگرپرچی چیئرمین فالودے والے، جعلی اکاونٹس اور پارک لین کیسز کا حساب کب دیں گے؟
شہباز گل کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری بتائیں کہ سندھ کی عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا حساب کب دیں گے۔ عمران خان سے کورونا وائرس کی ویکسین کا حساب مانگنے والے عالمی وبا کے خلاف جدوجہد اور کامیابی کا اعتراف بھی کریں۔