آئندہ بجٹ میں کار ساز کمپنیوں کی من مانیاں ختم کرنے کی تجویز ، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

آئندہ بجٹ میں کار ساز کمپنیوں کی من مانیاں ختم کرنے کی تجویز ، صارفین کیلئے ...
آئندہ بجٹ میں کار ساز کمپنیوں کی من مانیاں ختم کرنے کی تجویز ، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کو آئندہ بجٹ میں کار ساز کمپنیوں کی من مانیاں ختم کرنے کی تجویز دے دی ،  صارفین کو مقررہ وقت میں گاڑی نہ دینے پر کار کمپنیوں پر جرمانے عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کےذرائع کے مطابق کار ساز کمپنیوں کو صارفین کو جلد گاڑی فراہم کرنے کا پابند بنانے کی تجویز دی گئی ہے ، آئندہ بجٹ میں گاڑیوں کی آن لائن بکنگ کی شرط لازمی قرار دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے جبکہ وزارت صنعت و پیداوار نے کار ساز کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے جرمانے کی تجویز سے اتفاق کرلیا ہے ، اون منی کے خاتمے کیلئے گاڑیوں کی طلب ، رسد میں فرق کم کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ کار ساز کمپنیوں کو صارفین کی طلب پوری کرنے کی تجویز بھی ہے ۔

مزید :

بزنس -