پسندکی شادی کرنیوالی لڑکی کو گھر والوں نے مبینہ طورپر زہر دیدیا
مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) مظفرگڑھ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طورپر زہر دے دیا گیا جس کے نتیجے میں اس کی حالت خراب ہوگئی اور اسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے الزام لگایا ہےکہ اس کے گھر والوں اور رشتے داروں نے زبردستی زہریلی گولیاں کھلائیں۔پولیس نےلڑکی کے بیان کی روشنی میں لڑکی کے والدین اور بھائیوں سمیت 5 رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔