سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد 

سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد 
سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) کے سربراہ مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔مصطفی کمال کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم)کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے درخواست دائر کی تھی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایاگیا تھا کہ سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال 1994سے 2002تک کراچی میڈیکل ڈینٹل کالج میں ملازمت کرتے ہیں جہاں سے سربراہ پی ایس پی کو مس کنڈکٹ پر برطرف کردیاگیا تھا اور قانون کے مطابق ملازمت سے برطرف شخص الیکشن لڑنے کے لئے نااہل ہوتا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایاگیا تھا کہ مصطفی کمال کا الیکشن کمیشن میں جمع کروایاگیا کاغذات نامزدگی جھوٹ پر مبنی تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے سلمان مجاہد بلوچ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -