حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا

حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا
حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ، حلقے میں ضمنی انتخاب کا دنگل 28 جولائی کو ہوگا۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے چودھری خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی، جہاں اب ضمنی انتخاب 28 جولائی کو ہوگا، امیدوار 7 جون سے 10 جون کے دوران کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے ناموں کی پہلی فہرست 11 جون کو جاری کر دی جائے گی، 18 جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ امیدوار ریٹرننگ افسران ( آر اوز ) کے فیصلوں کے خلاف 22 جون تک اپیلیں کر سکیں گے، یکم جولائی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کر دیے جائیں گے  اور 28 جولائی کو حلقہ میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -