کیمیائی مادوں سے لدا جہاز ڈوبنا شروع، بڑے ماحولیاتی بحران کا خدشہ

کیمیائی مادوں سے لدا جہاز ڈوبنا شروع، بڑے ماحولیاتی بحران کا خدشہ
کیمیائی مادوں سے لدا جہاز ڈوبنا شروع، بڑے ماحولیاتی بحران کا خدشہ

  

کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا کے قریب کیمیائی مادوں سے لدا جہاز ڈوبنے سے بڑے ماحولیاتی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

خیال رہے کہ سری لنکا کی بندرگاہ نیگومبو میں مال بردار جہاز ’ایکسپریس پرل‘ پر 20 مئی کو دھماکے بعد آگ لگی جس پر دو ہفتوں بعد قابو پایا گیا، جس کےبعد جہازکو ساحل سے دور کرنےکے لیےگہرے پانی میں لے جایا گیا جہاں یہ جہاز اب ڈوبنا شروع ہوگیا ہے تاہم نیگومبو شہرکے ساحل پرجہاز کے ملبے کے ٹکڑے اور آلودگی بہہ کر آنے لگی ہے اور زہریلے مواد کے باعث حکام نے متاثرہ علاقوں میں ماہی گیری کو معطل کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حادثےکا شکار ہونے والےجہاز میں 25 ٹن نائٹرک ایسڈ سمیت دیگر کیمیکل پر مشتمل 1486 کنٹینر لدے ہوئے تھے۔

 جہازکے آپریٹرز کا کہنا ہے کہ ابھی تک جہاز سے ایندھن کے اخراج کے آثار نہیں ملےاور زیادہ تر زہریلا سامان آگ سے جل گیا ہے۔سنگاپورحکام نے کہا ہے کہ وہ اپنے طور پر واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -