شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ایک کریو ممبر نے ہراساں کیا لیکن اس لڑکی نے بچایا، اداکارہ مہربانو نے انکشاف کردیا

شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ایک کریو ممبر نے ہراساں کیا لیکن اس لڑکی نے بچایا، ...
شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ایک کریو ممبر نے ہراساں کیا لیکن اس لڑکی نے بچایا، اداکارہ مہربانو نے انکشاف کردیا
سورس:   Instagram/meharbano

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ مہر بانو نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جب وہ ہراسانی کا شکار ہوئی تھیں تو اُنہیں معروف اداکارہ و سپر ماڈل صباقمر نے بچایا تھا اور اُن کی مدد کی تھی۔مہر بانو کا کہنا تھا کہ ’وہ شوٹنگ کے دوران ایک سیٹ پر موجود تھیں، اُنہیں ایک کریو میمبر کی جانب سے ہراساں کیا گیا تھا، وہ یہ سب دیکھ کر حیران رہ گئی تھیں اور اُنہیں کچھ سمجھ بھی نہیں آ رہا تھا کہ یہ ہو کیا رہا ہے۔‘

حال ہی میں ’چڑیلز‘ سیریز کی اداکارہ مہر بانو کی جانب سے ایک انٹرویو دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا شکار ہونے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

مہر بانو نے مزید بتایا کہ ’اُنہوں نے یہ بات سیٹ پر موجود صبا قمر کے ساتھ شیئر کی، صبا قمر نے اُن کا ساتھ دیا اور اُن کے لیے ایک مضبوط آواز اٹھائی، صبا قمر نے ہراساں کرنے والے میمبر کو شوٹنگ سے ہی نکلوا دیا تھا۔‘

مہر بانو کا بتانا تھا کہ ’اس واقعے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ آپ کسی بھی وقت کسی کے بھی ہاتھوں ہراسانی کا شکار بن سکتے ہیں، اسی لیے خود کو مضبوط بنانا چاہیے اور اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہئیں۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’اس واقعے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ ہر عورت کو خود کو اتنا مضبوط بنانا چاہیے کہ وہ دوسری عورت کا ساتھ دے سکے اور اُس کے لیے آواز بلند کر سکے۔‘

مزید :

تفریح -