سشانت سنگھ کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے نے اچانک سوشل میڈیا چھوڑدیا

سشانت سنگھ کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے نے اچانک سوشل میڈیا چھوڑدیا
سشانت سنگھ کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے نے اچانک سوشل میڈیا چھوڑدیا

  

ممبئی (ویب ڈیسک) سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے نے اچانک سوشل میڈیا چھوڑدیا۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق انکیتا نے یہ فیصلہ سشانت سنگھ راجپوت کی آخری پوسٹ کے بالکل ایک سال بعد لیا۔ انکیتا کا کہنا تھا کہ انھوں نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ میں انھوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ وہ مستقل طور پر سوشل میڈیا کو نہیں چھوڑ رہیں، یہ صرف عارضی دوری ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ برس 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ 

مزید :

تفریح -