کراچی کے قبرستان میں چوری کی موٹرسائیکلوں کا خفیہ گودام پکڑا گیا

کراچی کے قبرستان میں چوری کی موٹرسائیکلوں کا خفیہ گودام پکڑا گیا
کراچی کے قبرستان میں چوری کی موٹرسائیکلوں کا خفیہ گودام پکڑا گیا

  

کراچی (ویب ڈیسک)  شیر شاہ قبرستان میں چوری کی موٹر سائیکلوں کا خفیہ گودام پکڑا گیا ہے جس کے بعد تین ملزمان گرفتار اور 10 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

 ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق شیر شاہ تھانے کے ایس ایچ او چوہدری شاہد محمود کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے شیرشاہ کے پراچہ قبرستان میں کارروائی کی جہاں ایک کمرے سے 10 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ شہر بھر سے ملزمان موٹرسائیکل چوری کرکے کراچی قبرستان کے اس خفیہ مقام پر چھپا دیتے تھے، یہاں جمع کی گئی موٹر سائیکل کو بلوچستان یا دیگر علاقوں میں فروخت کردیا جاتا تھا۔ 

برآمد کی گئی موٹر سائیکلیں شیرشاہ، سعید آباد، بوٹ بیسن، چاکیواڑہ، بلدیہ، خواجہ اجمیر نگری، رسالہ، مدینہ کالونی اور نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقوں سے چھینی یا چوری کی گئی تھیں۔ شیرشاہ پولیس نے ایک اور کارروائی میں شیرشاہ سے منشیات فروش کو گرفتار کرکے 1130 گرام چرس برآمد کر لی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -