کسی کے کیریئر بارے فیصلہ کرنامیراحق،آپکا نہیں، چیف سلیکٹر وسیم احمد کا میڈیا نمائندوں کو جواب

 کسی کے کیریئر بارے فیصلہ کرنامیراحق،آپکا نہیں، چیف سلیکٹر وسیم احمد کا ...
 کسی کے کیریئر بارے فیصلہ کرنامیراحق،آپکا نہیں، چیف سلیکٹر وسیم احمد کا میڈیا نمائندوں کو جواب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وسیم احمد نے ٹی 20ورلڈ کپ کے لئے ٹیم سلیکشن کے حوالے سےمیڈیا کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کے کیریئرکے بارے میں فیصلہ کرنامیراحق ہے آپ کا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر وسیم احمدکا کہنا تھا کہ آئندہ ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں ہونے کے امکانات ہیں اس لئے ورلڈ کپ کو مد نظر رکھ کر ٹیم سلیکٹ کی گئی ہے اورہماری ٹیم مستحکم نظر آرہی ہے۔

وسیم احمد نے کہا کہ ٹیم سلیکشن میں فٹنس اہم چیز ہے اوراعظم خان کی فٹنس میں بہتری آئی ہے اسی لئے انہیں ٹیم میں سلیکٹ کیاگیا ہےجبکہ عماد وسیم یواے ای میں پرفارمنس کرچکے ہیں اور انکی وہاں پرفارمنس اچھی رہی ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض اور شعیب ملک مستقبل کے پلان میں شامل ہیں ان سے میر ی بات ہوئی ہے ضرورت پڑنے پر دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ٹیم کے مڈل آرڈر میں کام کرنے کی ضرورت ہےنئے کھلاڑیوں کی نشاندی کی ہے اور ان پر نظربھی ہے۔

مزید :

قومی -کھیل -