لاہور میں سکولوں اور کالجوں کے اوقات کار کیا ہوں گے ؟ نئی ٹائمنگ جاری کر دی گئی ، والدین کیلئے خاص معلومات آ گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سکولوں کے نئے اوقات کارجاری کر دیئے ہیں جن کااطلاق پیر سے ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق سی ای او پرویزاختر نے نئے اوقات کار جاری کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کاسکول صبح سوا7 بجے لگے گاچھٹی سوا 11 بجے ہو گی، طلباءکاسکول ساڑھے 7 بجے لگے گا اور چھٹی ساڑھے11 بجے ہو گی ، سکولوں میں نہم اور دہم کلاس کو آدھا گھنٹہ تاخیر سے چھٹی ہو گی ، پچاس فیصد طلبا ایک دن سکول حاضر ہوں گے ،کوئی بھی طالبعلم لگاتار دو دن سکول نہیں آئے گا۔
ان کا کہناتھا کہ نرسری سے مڈل تک طالبات کی کلاسز کے اوقات کار سوا 7 سے سوا 11 بجے تک ہوں گے ،میٹرک ، انٹرمیڈیٹ کے اوقات کار سوا 7 بجے سے پونے 12 بجے تک ہوں گے جبکہ نرسری سے مڈل تک سکول کے اوقات کار ساڑھے7 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوں گے ، میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طلبا کی کلاسز ساڑھے 7 سے 12بجے تک ہوں گی ، کلاسزکے دوران کوئی بریک نہیں ہو گی ۔