علامہ طاہر اشرفی کی عوام سے بلا خوف کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل

علامہ طاہر اشرفی کی عوام سے بلا خوف کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل
 علامہ طاہر اشرفی کی عوام سے بلا خوف کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا عظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے عوام سے اپیل کی ہے کو کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے بلا خوف ویکسین لگوائیں، ویکسین کا پاکستا ن میں بننا بہت بڑی کامیابی ہے۔سعودی عرب بھی پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین لگوا کر ہی خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے،ویکسین کے خلاف کئے جانے والاپروپیگنڈا بے بنیاد ہے،ویکسین لگوانے سے جسم پرکوئی منفی اثر نہیں ہوتا۔آج جمعہ کے خطبات میں عوام کو ویکسین کے حوالے سے ترغیب دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ علماو مشائخ کے تحفظات دور کئے جائیں، مسجد مدارس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔حج کے لئے جانے والوں کو کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوگی اور حج کے موقع پر مسجدی نبوی کی رونقیں بھی بحال ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں درخت لگانے کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے،شہزاد اکبر کے معاملے کو سیاسی نہیں بنانا چاہئے۔

مزید :

قومی -