خیبرپختونخوا حکومت کا تفریحی مقامات، سوئمنگ پول ، واٹر پارکس کھولنے کا فیصلہ 

خیبرپختونخوا حکومت کا تفریحی مقامات، سوئمنگ پول ، واٹر پارکس کھولنے کا ...
خیبرپختونخوا حکومت کا تفریحی مقامات، سوئمنگ پول ، واٹر پارکس کھولنے کا فیصلہ 

  

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں تفریحی مقامات کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تفریحی مقامات، سوئمنگ پول اور واٹر پارکس ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں گے ۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق ایس او پیز جن میں تفریحی مقام پر 50 فیصد افراد کو جانے کی اجازت ہو گی جبکہ سماجی دوری ، داخلہ و خارجہ راستوں پر سینیٹ ٹائزر کی دستیابی یقینی بنانے پر تفریحی مقامات کھولے جا سکیں گے ۔ ان ڈور ڈائننگ پر بدستور پابندی عائد رہے گی جبکہ خلاف ورزی پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کارروائی کرے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -