وزیرا عظم عمران خان سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں،حلقوں کے امور پر تبادلہ خیال

وزیرا عظم عمران خان سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں،حلقوں کے امور پر تبادلہ ...
وزیرا عظم عمران خان سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں،حلقوں کے امور پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان سے ارکین اسمبلی اور پارٹی رہنماﺅں نے ملاقاتیں کی ہیں جن میں ملک کی سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزیرا عظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں معاون خصوصی سیاسی امور عامر ڈوگر،رکن قومی اسمبلی محمد شفیق ، نواب امان اللہ خان ،ڈاکٹر شیر محمد اور آصف اعوان شامل ہیں۔رکن اسمبلی رانا شہزادانورمیاں سلیم رضا، ملک عبدالحمید آرائیں، محمد نواز ، محمد ریاض اورآسیہ بی بی نے بھی ملاقات کی ۔

قبل ازیں وزیرا عظم سے وفاقی وزیر عمر ایوب ، اکبر ایوب، ارشد ایوب اور یوسف ایوب نے بھی ملاقات کی ہے اور عمران خان کو ہری پور میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر بریفنگ دی گئی ہے۔ملاقات کے دوران وزیرا عظم کو ہری پور میں ہیلتھ کارڈ کی عوامی پذیرائی سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

وزیرا عظم کی جانب سے اراکین کو ہدایات دی گئیں ہے کہ پی ٹی سی ایل اور ٹیلی کمیونی کیشن انڈسٹریز کے ملازمین کے مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں اورہری پور میں سیاحت کے فروغ اور جاری منصوبوں کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -