سیالکوٹ میں سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد

سیالکوٹ میں سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد
سیالکوٹ میں سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن کی جانب سے سیالکوٹ میں سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں کسی بھی قسم کی نئی ترقیاتی سکیمز کے اعلان پر بھی پابندی عائد ہوگئی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کا اطلاق حلقہ پی پی 38 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے باعث کی گیا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پابندی کا اطلاق پی پی 38 میں کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک رہے گا۔ 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق حلقے میں 28جولائی کو ضمنی انتخاب ہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -