تعمیراتی شعبے کےلئے ایمنسٹی سکیم کی مدت میں توسیع کا امکان ،ایف بی آر کو ہدایات جاری 

 تعمیراتی شعبے کےلئے ایمنسٹی سکیم کی مدت میں توسیع کا امکان ،ایف بی آر کو ...
 تعمیراتی شعبے کےلئے ایمنسٹی سکیم کی مدت میں توسیع کا امکان ،ایف بی آر کو ہدایات جاری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں تعمیراتی شعبے کے لئے ایمنسٹی سکیم کی مدت میں توسیع کا امکان ہے جس کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

نجی ٹی وی دنیانیوزنے ذرائع کے حوالے سے خبر جاری کی ہے کہ کنسٹرکشن ایمنسٹی سکیم کی مدت میں توسیع عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی رضا مندی پر کی جائے گی جس کے بعدایمنسٹی سکیم کی مدت ستمبر یا دسمبر 2021 تک بڑھنے کا امکان ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننس سے ایمنسٹی سکیم کی مدت میں تین یا چھ ماہ کی توسیع کی جاسکتی ہے جس کے لئے آرڈیننس میں ترامیم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق سکیم کے تحت 140 ارب کے 350 منصوبے رجسٹرڈ ہوئے ہیں جبکہ تعمیراتی شعبے کیلئے دی گئی سکیم کی ڈیڈ لائن جون 2021 ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -