بجٹ 22-2021 کا مجموعی حجم آٹھ ہزار ارب روپے ہونے کا امکان 

بجٹ 22-2021 کا مجموعی حجم آٹھ ہزار ارب روپے ہونے کا امکان 
بجٹ 22-2021 کا مجموعی حجم آٹھ ہزار ارب روپے ہونے کا امکان 

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی بجٹ 11 جون کو پیش کیا جائے گا ، بجٹ 22-2021 کا مجموعی حجم 8ہزار ارب روپے ہونے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کا معیشت کا حجم 52ہزار 57 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ، بجٹ میں معاشی ترقی کی شرح 4.8 فیصد رکھے جانے کی امید ہے ، بجٹ کا خسارہ 2915 ارب روپے ہو سکتا ہے ۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ کا خسارہ 5.6 فیصد ہو سکتا ہے ، سالانہ ترقیاتی پروگرام 900 ارب روپے رکھا جائے گا جبکہ صوبوں کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے تک ہو سکتا ہے ۔

بجٹ میں سبسڈی کی مد میں 530 ارب روپے رکھے جا سکتے ہیں جبکہ بجٹ میں ٹیکس آمدنی 5820 ارب روپے ہو سکتی ہے ۔

مزید :

بزنس -