صدر مملکت سے سپیکر آذربائیجان پارلیمنٹ کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

صدر مملکت سے سپیکر آذربائیجان پارلیمنٹ کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر ...
صدر مملکت سے سپیکر آذربائیجان پارلیمنٹ کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آذربائیجان پارلیمنٹ کے سپیکر پروفیسر غفارووا نے ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آذر بائیجان کی پارلیمنٹ کی سپیکر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت، دفاع ، ثقافت اور سیاحت میں تعلقات کو مزید تقویت دینے پر گفتگو ہوئی ۔

اس موقع پر صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک میں مذہب اقدار ، ثقافت اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر مشترکہ خیالات کے حامل ہیں ۔

صدر ملکت نے دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے اعلیٰ سطح پر سیاسی ، ثقافتی اور معاشی وفود کے تبادلے پر بھی زور دیا۔

مزید :

اہم خبریں -